تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مالی بحران، مسلم لیگ ن پارٹی معاملات کے لیے چندہ مانگنے لگی

لاہور: مسلم لیگ ن مالی بحران کا شکار ہوگئی، پارٹی معاملات کے لیے چندہ اکٹھا کیا جانے لگا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ مالی بحران کا شکار ہوکر پارٹی معاملات چلانے کے لیے چندہ مانگنے لگی، ن لیگ سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن کا گیس کنکشن عدم ادائیگی پر منطقع ہوا تھا، دفتری اخراجات اور ملازمین کی تنخواہوں کے لیے بھی چندہ مانگے جانے لگا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے 37 ارکان سے پانچ لاکھ روپے فی کس کی چندہ مہم شروع کردی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے سب سے پہلے پانچ لاکھ روپے چندہ دیا، خلیل طاہر سندھو، رانا ارشد، ملک ندیم کامران ودیگر نے بھی پیسے جمع کروادئیے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے خلاف بیانیے کے بعد سے ن لیگ کو اپنے ہی ارکان اسمبلی کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کے پی کے میں بھی نون لیگ میں دڑار

ن لیگ کے رکن اسمبلی جلیل شرقپوری، عبدالقادر بلوچ کے بعد ن لیگ پشاور کے صوبائی سینئر صدر انتخاب چمکنی بھی پارٹی بیانیے کی مخالفت میں سامنے آگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ قیادت کا بیانیہ اداروں اور عوام کی شہادتوں کی تذلیل ہے، قیادت کےحالیہ بیانات کا فائدہ بھارت اٹھارہاہے، بے پناہ مسائل میں اداروں کو مضبوط بنانےکی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن صوبہ بلوچستان کے صدر عبدالقادر نے مسلم لیگ ن اور نوازشریف کی جانب سے اپنائے جانے والے بیانیے پر پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -