تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کے پی کے میں بھی نون لیگ میں دڑار

پشاور: نواز شریف کے بیانیے کے خلاف ایک اور سینیئر لیگی رہنما نے علم بغاوت بلند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نون لیگ کے پی کے صوبائی سینئر نائب صدر انتخاب چمکنی بھی پارٹی بیانئے کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگئے، انتخاب چمکنی نےپندرہ مسلم لیگی رہنماؤں کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیدائشی مسلم لیگی ہیں، پارٹی میں رہ کر اپنی بات کرینگے، بیانیےمیں ترمیم ہوسکتی ہے۔

انتخاب خان چمکنی نے کہا کہ پارٹی قیادت پاکستان کی سالمیت اوربقا کے خلاف بیانات نہ دے، اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارے نظریےکی بنیاد ہے، حالیہ بیانیہ پارٹی کے نظریہ کی نفی ہے، قیادت کا بیانیہ اداروں اور عوام کی شہادتوں کی تذلیل ہے، قیادت کےحالیہ بیانات کا فائدہ بھارت اٹھارہاہے، بے پناہ مسائل میں اداروں کو مضبوط بنانےکی ضرورت ہے۔

پشاور میں ہونے والی نیوز کانفرنس میں ن لیگ کے پی کےنائب صدر فضل اللہ داؤد زئی، نائب صدر ن لیگ کےپی مجیب خان، آرگنائزر عظمت خان، ضلعی صدر ن لیگ ذکااللہ ، ویمن ونگ کی نائب صدریاسمین بیگم اور ن لیگ ویمن ونگ کی سیکریٹری اطلاعات رابعہ سعید بھی موجود تھیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن صوبہ بلوچستان کے صدر عبدالقادر نے مسلم لیگ ن اور نوازشریف کی جانب سے اپنائے جانے والے بیانیے پر پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد القادر بلوچ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے پاک فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال ہوئی‘، اُن کا کہنا تھا کہ ’افواجِ پاکستان کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، ثنااللہ زہری کو اسٹیج پر نہ بلانے پر تو بات ہوسکتی تھی مگر میں نے مسلم لیگ ن سے ایک ہی وجہ سے علیحدگی اختیار کی‘۔

عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ ’ن لیگ سےعلیحدگی کی واحد وجہ فوج کے خلاف بیانیہ ہے کیونکہ میں خود بھی فوجی رہا ہوں، میرے لیے یہ سب قابلِ برداشت نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -
ضیاء الحق
ضیاء الحق
ضیاء الحق پیشے سے صحافی ہیں اور بیوروچیف اے آر وائی نیوز خیبر پختوانخواں کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں