لاہور:مسلم لیگ ن نے گوجرانوالہ میں جلسے سے قبل کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں پر الرٹ جاری کا کر دیا۔
ن لیگ نے کارکنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنان کی آج رات گرفتاریاں متوقع ہیں تمام کارکنان کسی غیر متعلقہ کال کاجواب نہ دیں۔
کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی غیر متعلقہ شخص سے ملاقات نہ کریں اگر کوئی گھر آکر پوچھےتو آپ کے گھر والے آپ کانہ بتائیں۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کوشش کریں 16اکتوبرتک محلے سےآگے پیچھے رہیں۔ ساتھ بھی اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ جتنی گرفتاریاں کرلیں،گوجرانوالہ جلسہ نہیں رکے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کرلیا ، وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو خوامخواہ ہیرو نہ بنایا جائے، اپوزیشن کا ایجنڈا خود بے نقاب ہو رہا ہے۔