اشتہار

مسلم لیگ ن کا کراچی کی میئر شپ کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مسلم لیگ ن نے کراچی کی میئرشپ کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا، صدر ن لیگ سندھ نے کہا کہ کراچی کا میئرمیرٹ پرلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی میئرشپ کیلئے سیاسی جماعتوں کے رابطے جاری ہے ، پیپلز پارٹی کے وفد نے مسلم لیگ ن کے صدر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد صدر ن لیگ سندھ اور صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس کی ، جس میں مسلم لیگ ن نے کراچی کی میئرشپ کیلئےپیپلزپارٹی کی حمایت کااعلان کیا، صدر ن لیگ سندھ نے کہا کہ کراچی کا میئرمیرٹ پرلائیں گے۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر سعیدغنی کا کہنا تھا کہ میئرکراچی کےانتخاب کیلئے ن لیگ نےہمیں اپنےتعاون کایقین دلایاہے، ن لیگ اورپیپلزپارٹی وفاق میں اتحادی ہیں، دیگرجماعتوں سے بھی میئر کیلئے سپورٹ لینےکی کوشش کریں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ ہمارےپاس موجودنمبرزکے مطابق ہماری نشستیں 96 اور جماعت اسلامی کی 82 ہیں، ہمارے پاس موجود نمبر کے مطابق پی ٹی آئی کی 43سیٹیں ہیں، خواہش ہے کہ جماعت اسلامی کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو بہترطریقے سے چلانے کیلئے سیاسی جماعتیں ساتھ بیٹھیں ، اکثریتی جماعت کوشہرکوچلانے کا حق ہوناچاہیے ، پی پی کو حق حاصل ہے کہ اپنا میئرلانے کیلئےتمام جماعتوں سے رابطہ کرے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ جماعت اسلامی اس معاملے پر مذاکرات کرے،خوش اسلوبی سے کوئی نہ کوئی راستہ نکلے گا، ہماری پہلی ترجیح جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر میئر منتخب کرنا ہے، اگر راستہ نہیں بچے گا تو تب جاکر مقابلہ کرنے کے پوزیشن میں آجائیں گے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ اختیارات قانون میں موجودہوتے ہیں ہمارے جیب میں نہیں، قانون میں جو اختیارات ہیں وہ میئر کے ہیں، کراچی نے مینڈیٹ جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کو دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں