اشتہار

ن لیگ کا پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے حلف پر اعتراض

اشتہار

حیرت انگیز

ن لیگی ایم پی اے خلیل طاہر سندھو نے پی ٹی آئی ایم پی اے شبیرگجر کےحلف پر اعتراض اٹھا دیا۔

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے ہونے والے اجلاس میں ایم پی اے شبیرگجر نے رکنیت کا حلف اٹھایا تو خلیل طاہر سندھو نے ایوان میں نکتہ اعتراض پر کہا کہ شبیرگجر کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا پھر بھی حلف اٹھا لیا ان کا حلف غیرقانونی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ جب نوٹیفکیشن نہیں ہواتوشبیرگجرنےحلف پھر کیسے لے لیا؟

- Advertisement -

تحریک انصاف کے راجا بشارت نے ایوان میں کہا کہ شبیرگجرسےمتعلق تحریرہےکہ وہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لےسکتےہیں جو ممبر حلف لےچکا ہے اسے اسمبلی میں ووٹ سےنہیں روکا جا سکتا۔

راجہ بشارت نے کہا کہ زین جب ایم پی اےمنتخب ہوگئےتوپہلی رکنیت خودختم ہوگئی۔

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے زین قریشی کے حق میں رولنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا اعلان کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں