اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

موسم نے اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ ملتوی کرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اوکاڑہ میں موسم کی خرابی کے باعث مسلم لیگ ن کا آج ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اوکاڑہ میں موسم کی خرابی کے باعث ن لیگ کا آج ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے جلسے سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خطاب کرنا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں آج ہونے والے جلسے کے لیے 80 فٹ لمبا اور 30فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا تھا، ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگائی گئی تھیں اور ساؤنڈ سسٹم، لائٹنگ کے انتظامات بھی مکمل تھے۔

تاہم جلسے کی تیاریوں کے دوران ہی وقفے وقفے سے جاری بارش سے جلسہ گاہ میں پانی جمع ہوگیا اور بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوتی رہی۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کا اوکاڑہ میں پاور شو، جلسہ گاہ میں لگے متعدد درختوں کو کاٹ دیا گیا

مسلم لیگ ن کے جلسے کے انتظامات کیلیے کلین اینڈ گرین مہم کی دھجیاں اڑا دی گئی تھیں اور جلسہ گاہ میں اسٹیج کے سامنے لگے ہوئے درختوں سمیت دیگر درختوں کو بیدردی سے کاٹ دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں