تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’شواہد کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ہوگی‘

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ شواہد کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری بھی ہوگی اور پوچھ گچھ بھی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آج قوم کے سامنے اعظم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مجرم قرار دیا ہے، ان کا بیان ناقابل تردید ثبوت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بچ نہیں سکیں گے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سائفر کو قبضے میں رکھنا اور جلسے میں لہرانا غیرقانونی ہے، یہ قانون کی گرفت میں آچکے ہیں، عدالتی حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے توشہ خانہ میں جج پر عدم اعتماد کی درخواست دائر کردی، سائفر کے معاملے پر پاکستان میں بحران پیدا کیا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سائفر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو ہدایت جاری کردی ہیں، ایبسولولٹی ناٹ کی حقیقت آج سب کے سامنے اگئی ہیں، سائفر کے معاملے پر عدالت نے حکم امتناع واپس لے لیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا فی الفور ٹرائل کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -