تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

مسلم لیگ ن کو بلوچستان سے بڑا دھچکا، کابینہ کے تمام اراکین مستعفی

گوادر: مسلم لیگ ن مکران ڈویژن کی کابینہ کے تمام اراکین نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ اور نواب ثنا اللہ زہری کے بعد مسلم لیگ ن کے مزید اراکین نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ن مکران ڈویژن کی کابینہ کے تمام اہم اراکین سے پارٹی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں یوتھ ونگ مکران کے ڈویژنل صدر محمد بزنجو، گوادر کے ضلعی صدر سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے بھی مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرلی۔

مسلم لیگ ن کے نائب صوبائی صدر نواب شمبے زئی نے بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: ایاز صادق کا بیان: ایک اور ن لیگی رکن پارٹی سے مستعفی

یاد رہے کہ ایک روز قبل مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر برائے بلوچستان عبدالقادر بلوچ اور نواب ثنا اللہ زہری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک فوج کے خلاف اپنائے جانے والے بیانیے کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی تھی۔ عبد القادر بلوچ نے دو ٹوک انداز میں کہا تھا کہ ’جو پارٹی میرے چیف کی برائی کرتی ہے اُس کے ساتھ نہیں چل سکتا، میرا باپ بھی قبر سے اٹھ کر آئے اورپاک فوج کے خلاف غداری کا بولے تب بھی یہ کام نہیں کرسکتا کیونکہ مجھے جو بھی عزت بھی وہ فوج کی وجہ سے ہی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -