تازہ ترین

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

’ن لیگ میدان میں آ چکی، الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی‘

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ سمجھ رہے ہیں ن لیگ الیکشن سے ڈر رہی ہے ن لیگ آج سے میدان میں اترچکی ہے الیکشن جب بھی ہوں گے ن لیگ کلین سوئپ کرے گی۔

پاکستان آنے کے بعد مریم نواز نے پارٹی کو منظم کرنے کا آغاز کرتے ہوئے بہاولپور میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور میں جو دہشتگردوں کا حملہ ہوا سیکڑوں جانیں چلی گئیں پشاورکے دہشتگرد واقعے کے متاثرین سےتعزیت کرنےجاؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بتاتی ہوں کہ کےپی میں دل دہلانے والا واقعہ کیوں ہوا؟ کےپی میں حکومت تو انھوں نے صرف ہیلی کاپٹرکے خرچوں کیلئے رکھی تھی، 3 صوبوں ، آزادکشمیر، جی بی میں تمہاری حکومت اور الزام شہبازشریف پر ،شرم کرو، پہلے امریکا پرالزام لگایا پھر معافی مانگی، اب کہتاہےمحسن نقوی نے مجھے نکالا

ان کا کہنا تھا کہ امن وامان پر 8 میٹگنز ہوئیں مگر بطور جعلی وزیراعظم ایک بھی میٹنگ میں نہیں گیا آج ضرورت پڑی ہے تو شہبازشریف کی بنائی فرانزک لیب آتے ہیں نوازشریف کو دکھ اس بات کا نہیں کرسی چلی گئی، 2013 سے 2018 تک جو کامیابیاں سمیٹیں وہ سب 5کےٹولےنے گنوادیں۔

مریم نواز نے کہا کہ چاہتی ہوں نوازشریف میرا اور ن لیگ کا ہر اول دستہ نوجوان ہوں یونیورسٹیز کالجز میں ن لیگ ، نوازشریف کا پیغام پہنچانا چاہتی ہوں تنظیمی اجلاس میں آج موجود نوجوان ن لیگ کا پیغام پہنچائیں جس نے سیاست کو دشمنی اور گالیوں میں بدلا ،لوگوں کو بدتمیزی سکھائی جس نے پاکستان کو تقسیم کیا وہ دوست نہیں بلکہ سب سے بڑادشمن ہے ہم دلوں کو توڑنے نہیں بلکہ جوڑنے آئے ہیں۔

Comments