پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

مریم نواز نے پارٹی میں احتساب کا عندیہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز نے پارٹی میں احتساب کی بات کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کی اسٹیبلشمنٹ اب کمزور ہوگئی ہے، لوگ ایسے ہیں جو وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کو قیادت جانتی ہے، مریم نواز نے پارٹی میں جزا اور سزا کی بات کی۔

جاوید لطیف نے انکشاف کیا کہ پارٹی میں کام کرنے والوں کو شکایت تھی جس کا اظہار خواجہ سعد رفیق نے کیا، سعد رفیق کام نہ کرنے والوں کو جانتے تھے اس لیے انہوں نے بات بھی کی۔

لاہور ریلی: مریم نواز سمیت لیگی قیادت پر مقدمات درج

مسلم لیگ ن کے رہنما کے مطابق سعد رفیق کی بات آگے بڑھاتے مریم نواز نے بھی کہا کہ اب احتساب ہوگا، سعد رفیق کی جگہ کوئی بھی انچارج ہوتا تو ڈیوٹیاں نبھانے کی بات کرتا۔

جاوید لطیف نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اب احتساب ہوگا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے لاہور جلسے میں پارٹی کارکنان کی آمد کو لے کر ن لیگی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، گزشتہ روز خبریں گردش کررہی تھیں کہ مریم نواز نے پارٹی میں احتساب کی بات کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں