اشتہار

مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمدخان نے ضمنی انتخاب میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ دل سے تسلیم کرتا ہوں تحریک انصاف کو تاریخی فتح ہوئی، عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے بات ہوئی ہے بہت مشکل صورتحال ہے، وفاق میں بھی ایک اتحادی حکومت ہے، حمزہ شہباز نے بھی عوام کی رائے کا احترام کرنے کا کہا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو واضح برتری، ن لیگ نے شکست تسلیم کر لی

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے بیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے خلاف واضح برتری حاصل ہے، اب تک کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کو 17 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ دو پر ن لیگ آگے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں