منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

مسلم لیگ کو بڑا دھچکا، رکن قومی اسمبلی عبد الحکیم پیپلزپارٹی میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے وزیر مملکت عبد الحکیم نے بلاول بھٹو زرادری سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست سے مسعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عبد الحکیم نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا اور مسلم لیگ ن کو الوداع کہتے ہوئے اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے اُن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور نواز لیگ کو الوداع کہہ دیا، عبد الحکیم کا حکمران جماعت چھوڑنے سے نوازلیگ کو سندھ میں بہت بڑا سیاسی دھچکا لگا۔

پڑھیں:   سندھ میں ہماری کارکردگی پر 2018پیپلز پارٹی کا سال ہوگا، منظور وسان

اس موقع پر عبد الحکیم بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’نواز لیگ وہ پارٹی ہے جس میں آمریت موجود ہے، ن لیگ میں موجود افراد جمہوری سوچ کے حامل نہیں ہیں جس کے باعث حکمراں جماعت بہت نقصان اٹھا رہی ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ن لیگ مسلسل چھوٹے صوبوں کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے تاہم پیپلزپارٹی اور اُس کی قیادت اس ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرہی ہے، یہی عمل جمہوریت کہلاتا ہے جس میں عوام کے مفاد کی بات کی جائے‘‘۔

مزید پڑھیں:  فنکشنل لیگ کے رہنماء امتیاز شیخ پیپلزپارٹی میں شامل

یاد رہے سندھ کابینہ میں شامل وزیر برائے صنعت اور خوابوں کے بادشاہ منظور وسان نے گزشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’پیپلزپارٹی میں جلد بہت سے لوگ شامل ہوں گے اور آنے والے وقت کے ساتھ ساتھ بھٹو کی جماعت مضبوط ہوگی‘‘۔انہوں نے گزشتہ روز دعویٰ کیا کہ ’’ایم کیو ایم کے شاعرانہ مزاج رکھنے والے ممبران بھی جلد پیپلزپارٹی کا حصہ ہوں گے‘‘ْ

واضح رہے عبد الحکیم بلوچ 2013 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 258 سے ملسم لیگ ن کے ٹکٹ سے کامیاب ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں