اشتہار

’عمران خان شکست تسلیم کرنے کے بجائے قوم کو تقسیم کررہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان شکست تسلیم کرنے کے بجائے قوم کو تقسیم کررہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دھمکیوں اور اپنے حواریوں کو اکسا رہے ہیں، انہیں شکست کھانے کے بعد دھمکیوں کا جواب دینا ہوگا۔

شہباز شریف نے اپنے متنازع بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھکاری اپنی مرضی نہیں چلا سکتے یہ بات پہلے بھی کئی بار کرچکا ہوں، کوئی قوم معاشی طور پر آزاد نہیں اس کی آزادی کوئی معنی نہیں رکھتی۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تب ہی آزاد ہوسکتا ہےجب قرضوں کی زنجیروں سے نکلیں، میرے بیان کو ٹوئسٹ دینے کی کوشش کی گئی، میرےبیان کوامریکاسےجوڑدیا، میرا بیان پاکستان اور پاکستانی ہونے کے ناطے تھا۔ آج عوام فیصلہ کرلیں ہم روکھی سوکھی کھائیں گے، دشوارگزارراستہ ہے،اپنالیں توکوئی کام ناممکن نہیں رہتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے متعلق ہمیشہ کہا خودانحصاری نہیں ہوگی توآزادی نہیں ہوگی، پاکستان معاشی طور پرآزاد نہیں ہے، بدقسمتی ہے قرضوں پرقرضےلیے گئے ہیں، آزادقوم کی طرح زندہ رہنا ہے تو ہمیں کشکول کوتوڑنا ہوگا، معاشی خود انحصاری ہوگی تو کشمیر پاکستان کی جھولی میں آگرے گا۔

تحریک عدم اعتماد سے متعلق شہباز شریف نے کہا کہ تمام آئینی اداروں کو چاہیے کہ وہ آئین کے مطابق اقدامات اٹھائیں، تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کا حق ہے احترام کیا جانا چاہیے، عمران خان کی غیرجمہوری سوچ کو آئین کے مطابق دفن کیا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں