لاہور: اپوزیشن کی کال پر یوم سیاہ منانے والے ن لیگی کارکنوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔
تفصیلات کے مطابق احتجاج کرتے سیاسی کارکنان نے قانون اپنے ہاتھ میں لے لیا، الحمرا چوک ہر ن لیگ کے حامیوں نے پولیس پرحملہ کر دیا.
یہ افراد پولیس احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھے اور تمام رکاوٹیں گرا دیں، فیروز پور روڈ پر احتجاج کرتے ن لیگی متوالے بھی مشتعل نظر آئے، جس کی وجہ سے صورت حال گمبھیر ہوگئی.
پولیس کی جناب سے چیئرنگ کراس خالی کرنے کی وارننگ دی گئی تھی، البتہ لیگی کارکنوں کی رکاوٹیں ہٹا کرچیئرنگ کراس کی طرف بڑھنے کی کوششیں جاری ہیں.
اس ضمن میں لیگی رہنما بھی پیش پیش ہیں، جو کارکنوں کو مسلسل آگے بڑھنے کے لئے اکسا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: عوام نے اپوزیشن کی احتجاج کی کال مسترد کر دی: وزیر اطلاعات پنجاب
خیال رہے کہ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک جانب جہاں حکومت یوم تشکر بنا رہی ہے، وہیں اپوزیشن نے یوم سیاہ کی کال دے رکھی ہے.
اس ضمن میں پشاورمیں مرکزی جلسہ ہوا، جس سے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی.
اس جلسے سےاسفند یار ولی نے بھی خطاب کیا اور رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنے پر حکومت آڑے ہاتھ لیا، ادھر باغ جناح کراچی میں بھی اپوزیشن کا پنڈال سج گیا ہے، کوئٹہ میں بھی احتجاجی جلسہ منعقد کیا جارہا ہے.