اشتہار

ہمارے نمبرز مطلوبہ تعداد سے زیادہ ہیں، مونس الٰہی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومتی گیم ختم ہوچکی ہے۔

چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی گیم ختم ہوچکی ہے، اب یہ لالچ دیں یا جو ماضی کرلیں فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نمبرز مطلوبہ تعداد سے زیادہ ہیں، کل اپنی تعداد سامنے لے آئیں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کا انتخاب کل ہوگا، جس کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت رسہ کشی جاری ہے، پی ٹی آئی اور ق لیگ نے ہارس ٹریڈنگ سے بچانے کیلئے اپنے ارکان صوبائی اسمبلی کو نجی ہوٹل میں منتقل کر رکھا ہے، جہاں وہ وزیراعلیٰ کے انتخاب تک قیام کریں گے۔

- Advertisement -

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان اسملبی کی تعداد 187 ہے، جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت حکومتی اتحاد کو 179 ممبران کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب ن لیگ کیلئے پریشانی بڑھ گئی ہے اور حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب برقرار رکھ پانا مشکل ہورہا ہے۔ پریشان کن صورتحال کے باعث وزیراعظم شہبازشریف نے بھی لاہور میں قیام بڑھادیا ہے۔ وزیراعظم نے آج ہونے والے کابینہ اجلاس کی صدارت بھی ویڈیولنک کے ذریعے کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی لاہور میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں