پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز پر نظر، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مصروفیت کے باوجود پاکستان اور انگلینڈ کا میچ دیکھا جس کی تصویر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، وزیراعظم عمران خان بھی میچ سے محظوظ ہوئے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کررہے ہیں اور میچ پر بھی ان کی نظر ہے۔

اسکائی اسپورٹس نے بھی وزیراعظم کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کردی۔

واضح رہے کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف شکست سے بچنے کے لیے قومی ٹیم کی جدو جہد جاری ہے۔
بارش کے باعث کھیل ایک بار پھر متاثر رہا اور چوتھے روز 56 اوورز ہی کرائے جاسکے۔

تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر فالو آن کے شکار پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر100 رنزبنائے ہیں اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 210 رنز بنانے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی 29 اوربابر اعظم 4 رنز کے ساتھ کریزپر موجود ہیں۔

پہلی اننگز میں میزبان انگلینڈ نے 583 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم 273 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں