منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

کرونا وائرس پر وزیر اعظم کا پیغام ریکارڈ، آج نشر ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں کرونا وائرس کے درپیش چیلنج پر وزیر اعظم عمران خان کا قوم کے لیے پیغام ریکارڈ کر لیا گیا ہے، جو آج نشر ہوگا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا قوم کے نام پیغام سرکاری ٹی وی نشر کرے گا، پیغام ریکارڈ ہو چکا ہے، وزیر اعظم کرونا وائرس کی موجودہ صورت حال سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

ذرایع کے مطابق وزیر اعظم قوم کو حکومتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کریں گے اور قوم سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کریں گے، وزیر اعظم حکومتی سطح پر کیے گئے فیصلوں پر بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

- Advertisement -

صوبے کو لاک ڈاؤن کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر سندھ میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کہتے ہیں آج شام اہم اعلان کروں گا، لاک ڈاؤن کا اطلاق پورے صوبے میں ہوگا، اداروں کو اگلے دو ماہ کے یوٹیلیٹی بلز دس قسطوں میں لینے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

کرونا وائرس کے پیش نظر پنجاب میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کہتے ہیں کہ سیکشن 245 کے تحت فوج کی مدد طلب کر رہے ہیں، عوام حکومتی اقدامات پر تعاون کریں اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں۔ بلوچستان حکومت نے بھی فوج سے مدد طلب کر لی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں