اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

بڑھتی مہنگائی میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مہنگائی میں شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے 30 ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکج کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آسمان چھوتی مہنگائی میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کا ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے 30 ارب روپے کے بڑےریلیف پیکج کا اعلان کردیا گیا، وزیراعظم کا نیا ریلیف پیکج ایک سال کےلئے ہوگا۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر5اشیاپر سبسڈی مزید ایک سال کےلئے ہوگی اور وزیر اعظم پیکج کے تحت چینی،گھی،آٹا،دالوں،چاول پر سبسڈی دی جائے گی۔

اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پروزیراعظم پیکج 30جون کوختم ہوگیا تھا تاہم ذرائع نے بتایا کہ نیا ریلیف پیکیج مالی سال 2023-24 کے آخر تک نافذ رہے گا۔

وزیراعظم کے 30 ارب روپے کے ریلیف پیکج کے مطابق پاکستان بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز سے چینی، گھی، آٹا، دالیں اور چاول کی خریداری پر عوام کو سبسڈی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایم ریلیف پیکیج کی میعاد 30 جون کو ختم ہوگئی تھی، کیونکہ مالی سال 2022-23 ختم ہوا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ نیا ریلیف پیکیج مالی سال 2023-24 کے آخر تک نافذ رہے گا۔

Comments

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں