The news is by your side.

Advertisement

‘وزیراعظم کا جنوبی بلوچستان کی ترقی کا خواب حقیقت بن رہا ہے’

اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کاجنوبی بلوچستان کی ترقی کا خواب حقیقت بن رہا ہے، جنوبی بلوچستان میں سی پیک کے تحت سڑکوں پر توجہ مرکوز ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان میں سی پیک کےتحت سڑکوں پرتوجہ مرکوزہے، بسیمہ خضدار شاہراہ پر 60 فی صد کام مکمل کر لیا گیاہے جبکہ ہوشاب آوارن روڈ پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

،عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ شاہراہوں سے شمال سے گوادر تک رسائی آسان ہو گی، وزیراعظم کاجنوبی بلوچستان کی ترقی کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر بلوچستان پہنچیں گے ، جہاں وہ امن وامان کی صورتحال اوربلوچستان کے لئے پیکج کا اعلان کریں گے۔

بلوچستان کے دوران وزیراعظم ڈیرہ مرادجمالی بائی پاس سمیت ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ ،زیارت موڑ اور کچ ہرنائی سنجاوی روڈ کا بھی افتتاح کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں