10 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

وقت آگیا تمام اسٹیک ہولڈرکو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عدلیہ کااحترام سب پرلازم ہے لیکن قانون سب کیلئےبرابرہوناچاہیے،وقت آگیا ہےکہ تمام اسٹیک ہولڈرکو اپنےگریبان میں جھانکنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں لائرزکمپلیکس کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وکلا نےانصاف کےحصول کےلیےجہدوجہد کی اور قانون کی حکمرانی،عدلیہ بحالی میں اہم کردارادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے 63اےکےقانون کو ری رائٹ کیاگیا،جو قانون ججزکسی کیلئےبنائیں وہ خود پربھی لاگوکریں،نو رکنی بینچ بناتھااورآخرمیں وہ تین ججزتک رہ گیاتھا،آج کل تین چار کی بحث ہورہی ہے،فل کورٹ ہوتاتو کسی کو شکایت کاموقع نہیں ملتا۔

- Advertisement -

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نظریہ ضرورت نے پاکستان کوکہاں پہنچادیاہے؟ اب پاکستان اورآئندہ کی نسلوں کومحفوظ بنانےکیلئےذاتی مفاد کوالگ رکھ کرسوچناہوگا،موقع ہے کہ ہمیں ٹھنڈےدل سےملک کےمفادکاسوچناچاہیے، ہمارا مطالبہ ہے کہ فل کورٹ بنادیں اوروہ ججزنہ بیٹھیں جنہوں نےانکارکیاتھا،فل کورٹ بن جائےگاتواس کافیصلہ ہرکوئی قبول کرےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں