آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ کل ہوگا جس کا انتظار پاکستان بھارت سمیت دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو ہے۔
اسی موقع پر احمدآباد میں آر جے پراوین نے دونوں ممالک کے میچز کو انتہائی خوبصورتی سے شاعری ’’اس بات کو ایک زمانہ ہوا کیوں کہ 2016 کے بعد اب آنا ہوا‘‘ کی شکل میں پاکستانی کھلاڑیوں کے سامنے پیش کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد نواز، حارث رؤف، حسن علی اور افتخار احمد نے آر جے پراوین کی شاعری کو سراہتے ہوئے پرانی یادوں کو تازہ کیا۔
احمدآباد میں بھارتی آر جے پراوین نے پاک بھارت مقابلوں کو انتہائی خوبصورتی سے لفظوں میں بیان کیا ہے، جسے انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد نواز ، حارث رؤف، حسن علی اور افتخار احمد کے سامنے پیش کیا۔
شاعری سننے کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ ہر ملک میں کھیلا ہوں، صرف بھارت ہی رہ گیا تھا، اب یہاں آیا ہوں تو اچھی یادیں لے کر جاؤں گا، شاہین شاہ نے کہا کہ آپ نے اس شاعری میں پوری حقیقت بتادی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کےد رمیان میچ 14 اکتوبر کو بھارتی شہر احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔