جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

میڈیکل اسٹورز پر دواؤں کے بجائے زہر فروخت ہونے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد کے میڈیکل اسٹوروں پر دواؤں کے بجائے زہر فروخت ہونے لگا۔

اوستہ محمد کے میڈیکل اسٹوروں میں شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے دوائیں خراب ہونے لگیں، مخصوص درجہ حرارت پر رکھنے والی دوائیں پچاس ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھی جارہی ہیں۔

بلوچستان بھر کی طرح ضلع اوستہ محمد بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے مخصوص ٹمپریچر پر رکھے جانے والی دواؤں کو بھی خراب کرنا شروع کردیا۔

ڈی ایچ او ضلع اوستہ محمد کا کہنا ہے کہ خراب دوائیں پی کر مریضوں کو جان کے لالے پڑ چکے ہیں اور میڈیکل اسٹورز پر کھلے عام ان دواؤں کی فروخت جاری ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ ٹمپریچر پر رکھنے سے دوا کا اثر ختم ہوجاتا ہے جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ گرمی اور لوڈشیڈنگ ہے جنریٹر ہم برداشت نہیں کرسکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں