جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ایک اور ملک میں روسی گاڑیوں کا داخلہ بند

اشتہار

حیرت انگیز

لیتھوانیا ،لاٹویا اور ایسٹونیا اور فن لینڈ کے بعد پولینڈ نے بھی ملک میں روسی نمبر پلیٹ کی گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کے احکامات دے دیے۔

اس حوالے سے پولینڈ کے وزیر خارجہ ماریوسز کامنسکی نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ آج رات نصف شب سے روسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے پولینڈ میں داخلے پر پابندی لگ جائے گی۔

کامنسکی نے کل بیلاروس کی سرحد پر منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ روسی ٹرکوں پر پہلے ہی سے پابندی عائد تھی۔ اب ہم کس پر پابندی ہے اور کون داخل ہو سکتا ہے کا موضوع جڑ سے ہی ختم کر رہے ہیں۔ اب روسی نمبر پلیٹ والی کوئی بھی گاڑی پولینڈ میں داخل نہیں ہو سکے گی۔

- Advertisement -

اطلاع کے مطابق یہ پابندی گاڑی کے مالک کی شہریت کو دیکھے بغیر تجارتی و نجی ہر طرح کی گاڑیوں کا احاطہ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں لٹویا، لتھوانیا، ایستونیا اور فن لینڈ پہلے ہی روسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں پر پابندی لگا چُکے ہیں۔ پولینڈ مذکورہ پابندی کا اطلاق کرنے والا 5 واں ملک بن گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونین نے بھی گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہم نے دوست ممالک کے ساتھ یک جہتی کے طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب روسی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑیاں فن لینڈ میں داخل نہیں ہوسکیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں