ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

علی امین گنڈ اپور کو حراست میں لے لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈ اپور کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے شراب برآمدگی کیس وزیراعلیٰ کے پی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کے پی ہاؤس روانہ ہوگئی جبکہ قیدی وین بھی کے پی ہاؤس کی جانب بھجوا دی گئی۔

وزیراعلیٰ کے پی کی گرفتاری کیلئے پولیس اور رینجرز کے پی ہاؤس میں داخل ہوگئی اور علی امین گنڈاپور کوحراست میں لے لیا گیا۔

- Advertisement -

ان کے بھائی نے گرفتاری کی تصدیق کردی، آئی جی اسلام آباد نے وزیراعلیٰ کے پی کو حراست میں لیا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف ریاست پرحملہ آور ہونے ، سرکاری املاک کونقصان پہنچانے اور سرکاری وسائل کے غلط استعمال پر کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں : علی امین گنڈ اپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

یاد رہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیرقانونی اسلحہ وشراب برآمدگی کیس میں عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

عدالت نے کہا تھا کہ متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی پیش نہ ہوئے، ان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پرعدالت پیش کیاجائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں