گوجرہ : نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس کے ایک ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے گوجرہ میں نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ، ڈی ایس پی میاں وقار نے بتایا حماد احمد نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے ، جس کے بعد ڈی این اے کے لئے سیمپل لاہور بھجوا دیئے ہیں۔
میاں وقار نے کہا کہ زیادتی کا واقعہ 11اکتوبرکی رات کوپیش آیا، جس کے بعد 12 اکتوبر کو لڑکی نے مقدمہ درج کروایا، لڑکی نے واقعے میں ملوث ملزمان کے نام درج کروائے تھے ، دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق تین ملزمان حماد، رحمان اور لائبہ نے گارڈن ٹاؤن کی رہائشی اٹھارہ سالہ لڑکی کو نوکری کے انٹرویو کا جھانسہ دے کر کارمیں بیٹھایا اور فیصل آباد موٹر وے ایم فور پر ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کے بعد ملزمان متاثرہ لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج پر پھینک کر فرار ہو گئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی تھی۔