ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

آئی آئی چندریگر روڈ پر 20کروڑ سے زائد کی واردات کا مرکزی ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے آئی آئی چندریگر روڈ پر 20کروڑ سے زائد کی واردات کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم حسین شاہ 9 اگست کو کیش وین لے کر فرار ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگرروڈ پر 20کروڑ سے زائد کی واردات کے واقعے کے مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا، ساؤتھ زون پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسین شاہ 9 اگست کو کیش وین لے کر فرارہوا تھا ، واردات میں مجموعی طور پر 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے۔

واضح رہے کراچی کے علاقے میٹھادر سے کیش وین ڈرائیور 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگیا تھا، پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا تھا کہ آئی آئی چندریگر روڈ پہنچنے کے بعد گارڈز کچھ رقم لے کر نیچے اترے اور اسی دوران وین ڈرائیور گاڑی لیکر فرار ہوگیا تھا۔

بعد ازاں سکیورٹی کمپنی کی مدعیت میں 20 کروڑ کی ڈکیتی کا مقدمہ میٹھادر تھانے میں درج کیا گیا تھا ، تفتیشی حکام نے بتایا تھا کہ وین ڈرائیور کا پولیس تصدیقی سرٹیفکیٹ جعلی نکلا، اس پر تھانے دار کے دستخط جعلی تھے، گلستان جوہر تھانے کے افسر نے ایس ایچ او کی جگہ دستخط کر کے ملزم کو سرٹیفکیٹ دیا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق اس واردات میں ملوث تمام افراد کی نشان دہی ہوچکی ہے، ملزم نے اپنے دو موبائل فون مائی کلاچی روڈ پر پھینک دیے تھے، جو پولیس تحویل میں لیے جا چکے ہیں، ان میں سے ایک موبائل فون سیکیورٹی کمپنی نے دیا تھا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں