تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

غلیل کی مدد سے چوریاں‌ کرنے والا منظم گروہ گرفتار

بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے نوئیڈا کی پولیس نے غلیل گینگ کو گرفتار کرلیا، یہ گروہ غلیل کی مدد سے گاڑی کے شیشے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرتا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوئیڈا اور دہلی میں غلیل گینگ نے متعدد کارروائیاں کیں اور سیکڑوں لوگوں کی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی اشیاء چرائیں۔

تین رکنی گینگ نے حال ہی میں نوئیڈا میں واقع مال مارکیٹ کے قریب کار کا شیشہ غلیل کی مدد سے توڑا اور لیپ ٹاپ سمیت قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق نوئیڈا کے علاقے سیکٹر 39 کوتوالی پولیس نے جمعرات کے روز تین ملزمان کو سیکٹر 37 چوراہے کے قریب سے گرفتار کیا جن کی شناخت سنجے عرف مائیکل، امت اور سورج عرف کھوپڑی کے ناموں سے ہوئی۔

گرفتار ہونے والے تینوں ملزمان امبیڈکر نگر (دہلی) کے رہائشی ہیں جن کے قبضے سے چار چوری شدہ لیپ ٹاپ، ایک لاکھ 14 ہزار بھارتی و دیگر ملک کی کرنسی، تین قیمتی انگوٹھیاں، پین ڈرائیور، غلیل، دو لیپ ٹاپ بیگ، ایک پرس اور بغیر نمبر پلیٹ اسکوٹی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق نوئیڈا کے رہائشی آشیش تیواری نامی شخص نے اطلاع دی کہ 26 دسمبر کو سیکٹر 75 میں واقع اسپیکٹرم مال دوست میں وہ اپنے دوست چندن کھنٹوال سے ملاقات کے لیے پہنچا اور گاڑی سڑک پر کھڑی کر کے گھر میں باتیں کرنے لگا۔

آشیش کے مطابق وہ جب واپس آیا تو دیکھا کہ گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا اور اُس میں موجود چار لیپ ٹاپ، غیرملکی کرنسی سمیت دیگر اہم اشیاء غائب تھیں۔

کوتوالی پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تین رکنی گروہ کو جمعرات کے روز گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد نے بتایا کہ وہ مدن گیری نامی گینگ کے لیے کام کرتے ہیں جس کا سرغنہ سنجے عرف مائیکل نامی شخص ہے، گینگ کا سربراہ چوری شدہ سامان کو ٹھکانے لگا کر اسے فروخت کرنے کا کام کرتا ہے۔

ملزمان نے بتایا کہ سورج عرف کھوپڑی نامی شخص غلیل کی مدد سے گاڑی کے شیشے توڑنے کا ماہر ہے، جو اپنا کام کرلیتا تھا تو دیگر لوگ جاکر گاڑی میں موجود مال سمیٹ کر وہاں سے فرار ہوجاتے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد میں سے ایک شخص عادی مجرم ہے جو پہلے بھی متعدد بار جیل کی سزا کاٹ چکا ہے جبکہ سنجے عرف مائیکل کے خلاف 30 مقدمات درج ہیں، اسی طرح سورج کے خلاف 39 اور امت نامی شخص 13 مقدمات میں مطلوب ہے۔

Comments

- Advertisement -