تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

نارووال میں اے ایس آئی پولیس موٹر سائیکل چور نکلا

پنجاب کے ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ کے تھانہ سٹی میں تعینات اے ایس آئی موٹر سائیکل چور نکلا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہجویر نگر نارووال میں چوری شدہ موٹر سائیکل کے پارٹس اتروا کر اپنی موٹر سائیکل کو لگاتے ہوئے اے ایس آئی تھانہ سٹی شکر گڑھ عمران پکڑا گیا۔

متاثرہ شہری کی جانب سے پولیس تھانہ سٹی نارووال کو دی گئی درخواست کے مطابق گزشتہ رات چور گھر سے ڈیڑھ لاکھ نقدی، پزائز بانڈ اور موٹر سائیکل لے گئے۔ تاہم دوپہر کے وقت متاثرہ شہری کو معلوم ہوا کہ ان کی چوری شدہ موٹر سائیکل کے پارٹس اتارنے کے لیے اے ایس آئی عمران نے مکینک کو دے رکھی ہے۔

مکینک کا بتانا ہے کہ پارٹس کی تبدیلی نہ کرنے پر پولیس اہلکار نے دھمکیاں دیں۔ پولیس تھانہ سٹی کے مطابق درخواست موصول ہوگئی ہے تاہم اہلکار کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ پولیس پیٹی بھائی کو بچانے میں مصروف ہے اور مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے۔

Comments