اشتہار

جناح اسپتال سے خاتون کے لاپتہ ہونے کا معاملہ : پولیس نے بڑا دعویٰ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون اپنی مرضی سے جناح اسپتال سے گئی تاہم خاتون اسپتال سے نکل کر کس کےساتھ گئی تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح اسپتال سےخاتون کےلاپتہ ہونے کے معاملے پر پولیس کو اہم شواہدمل گئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون اپنی مرضی سےاسپتال سے گئی، خاتون صبح 8:40 پر اسپتال میں داخل ہوئی تھی اور 12:40پر اسپتال کےدوسرےدروازے سے باہرنکل گئی۔

- Advertisement -

خاتون کے وارڈ سے باہر جانےکی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اسپتال سے نکل کر کس کےساتھ گئی تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق شوہر کا دعوی ٰہے کہ خاتون کے پاس موبائل فون ہی نہیں ہے۔

یاد رہے 10 فروری کو کراچی میں جناح اسپتال سے 24 سالہ حاملہ خاتون پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی۔

اس حوالے سے صدر پولیس کا کہنا تھا کہ لاپتہ ہونے والی خاتون کے نام سے اسپتال میں کوئی انٹری نہیں ہے۔ اسپتال کی سیکیورٹی انتظامیہ نے ہمیں سی سی ٹی وی دکھائی ہے جس میں خاتون اسپتال میں آتے ہوئے تو نظر آرہی ہیں لیکن باہر نکلتے ہوئے نظر نہیں آ رہی۔

بعد ازاں پولیس نے جناح اسپتال میں گائنی وارڈ سے پر اسرار طور پر خاتون کے لاپتہ ہونے کے واقعے کا مقدمہ شوہر وسیم کی مدعیت درج کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں