تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...
Array

کراچی پولیس کی کارروائی، 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

کراچی: شہر قائد میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے گینگ کے ملزم نے گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکٹر عائشہ کو قتل کیا تھا۔

ادھر تھانہ مومن آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم شو زیب کو گرفتار کرلیا، ملزم اے ٹی ایم سے پیسے لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتا تھا۔

تھانہ پاکستان بازار پولیس نے ملزم محمد نوید کو گرفتار کرلیا، ملزم نے فائرنگ کرکے نیوی اہلکار کو زخمی کیا تھا، ملزم نوید کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، 96 افراد کا قاتل گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

دوسری جانب سہراب گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک رینجرز اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، حادثہ تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل سوار رینجرز اہلکاروں کو ٹکر کے باعث پیش آیا۔

واضح رہے کہ 23 نومبر کو کراچی پولیس نے رکشہ ڈرائیور کے گینگ کو گرفتار کیا تھا جو ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

گرفتار رکشہ ڈرائیور وقاص نے اعتراف کیا تھا کہ وہ خواتین سے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔

Comments

- Advertisement -