جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کھمبے پرچڑھے شخص کو نیچے اتارنے کے لیے پولیس کا حیرت انگیزحربہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ٹاور پر چڑھ کر خود کو وزیر اعظم بنوانے کا مطالبہ کرنے والے شخص کو پولیس نے صدا کار شفاعت علی کی مدد سے نیچے اتار لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں ایک شخص بلند و بالا ٹاور پر چڑھ کر مطالبہ کررہا تھا کہ اسے پاکستان کا وزیراعظم بنایا جائے، پولیس نے سمجھ داری کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے نیچے اتار لیا۔

اس شخص کا دعویٰ تھا کہ وہ وزیراعظم بن کر ملک کی معیشت درست کرسکتا ہے لہذا اس کی عمران خان سے بات کرائی جائے ۔ پولیس نے پہلے اسے لفٹر سے نیچے اتارنے کی کوشش کی تاہم اس کوشش میں ناکامی ہوئی۔

اس کے بعد موقع پر موجود اسلام آباد پولیس کے ایس پی نے انوکھا فیصلہ کیا اور سوشل میڈیا کے معروف صدا کار شفاعت علی سے درخواست کی وہ وزیر اعظم کے لہجے میں اس شخص سے بات کریں۔

اس سلسلے میں اس شخص کے پاس لفٹر کے ذریعے موبائل فون بھی پہنچایا گیا جس کے بعد شفاعت علی نے اس سے بات کی۔ دونوں کے درمیان بات چیت پانچ منٹ تک جاری رہی جس کے بعد وہ شخص رضاکارانہ طور پر نیچے اتر آیا۔

اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے صدا کار شفاعت علی نے بتایا کہ اس شخص کو گلہ تھا کہ ملک کی معیشت انتہائی نازک صورتحال سے گزررہی ہے اس لیے وزیراعظم اپنا منصب اسے سونپ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے افراد درحقیقت نفسیاتی مسائل کا شکار ہوتے ہیں اور اپنی انہی الجھنوں کے سبب ایسی حرکتیں کر بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے خوشی کااظہار بھی کیا کہ ان کی صلاحیت کے سبب ایک معصوم آدمی کی جان بچ گئی۔

اہم ترین

مزید خبریں