اشتہار

فاقوں کے شکار شہری نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر دی، مدد پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

دنیاپور: پنجاب کے ضلع لودھراں کی تحصیل دنیاپور میں فاقوں کے شکار ایک غریب شہری نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کر دی، جس پر پولیس حکام مدد کے لیے پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دنیاپور کے ایک شہری منظور احمد نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر مدد طلب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی دن سے بیمار ہیں اور گھر میں اس وجہ سے فاقے ہونے لگے ہیں۔

شہری کا پولیس ہیلپ لائن 15 پر کہنا تھا کہ ان کے جوان بچے ذہنی طور پر معذور ہیں اور گھر میں بھوکے ہیں، جب کہ وہ خود کئی دنوں بیماری کے باعث کچھ کر نہیں پا رہے۔

- Advertisement -

ون فائیو پر کال کے بعد تھانہ سٹی پولیس غریب شہری کے لیے مسیحا بن گئی، ایس ایچ او سٹی رئیس علی شہری کے گھر پہنچ گئے، اور شری کے بچوں کو اپنے ہاتھ سے کھانا کھلایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کی جانب سے شہری کو کئی روز کا راشن بھی فراہم کیا گیا، اور انھوں نے معذور بچوں کو نئے جوتے بھی اپنے ہاتھوں سے پہنائے۔ سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو بھی شیئر ہو رہی ہے، جس میں انھیں جوتے پہناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں