ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

پولیس ہیڈکوارٹر دھماکا: گرنیڈز پاک فوج کے حوالے کیے جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر میں بم دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل حکام نے مارٹر شیل اور گرنیڈ پاک فوج کے حوالے کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گارڈن پولیس کراچی کے ہیڈ کوارٹر میں 266 مارٹر شیل اور 68 ہینڈ گرنیڈ موجود ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اس سلسلے میں اپنی مکمل رپورٹ تیار کر لی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افسوس ناک واقعے کے بعد پی ایچ کیو ساؤتھ کوٹ آرمری کا مکمل معائنہ کیا گیا، آرمری سیکشن میں اس وقت 68 ہینڈ گرنیڈ موجود ہیں، جو ماڈل ایچ ای۔36 پاکستان آرڈننس فیکٹری کے ہیں۔

- Advertisement -

بی ڈی ایس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہینڈ گرنیڈ خطرناک اور زنگ شدہ حالت میں ہیں۔

پولیس ہیڈکوارٹرز میں دھماکے کے وقت بجلی نہیں تھی، 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق آرمری سیکشن میں 266 مارٹر شیل بھی موجود ہیں، یہ بھی پرانی حالت میں ہیں، انسپکشن کے بعد مارٹر شیل کو بھی خطرناک حالت میں پایا گیا۔

بی ڈی ایس نے تجویز دی کہ چوں کہ ایمونیشن خطرناک حالت میں ہے اس لیے تمام گرنیڈ اور مارٹر شیل پاک فوج کے حوالے کیے جائیں۔

بی ڈی ایس نے کہا کہ تمام گرنیڈ اور مارٹر شیلز کو ناکارہ بنانے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں