پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

لاہور:دہشت گردی کا خطرہ، مبینہ دہشت گرد کا خاکہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پولیس نے مبینہ دہشت گرد کا خاکہ جاری کردیا، جس کی جانب سے پولیس کو خطرہ ہے کہ وہ دہشت گردی کی کارروائی کرسکتا ہے.

لاہور پولیس کےڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کا خاکہ خفیہ معلومات ملنے کے بعد جاری کیا گیا، پولیس نے یہ خاکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو فراہم کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس خودکش بمبار کا نام فیضان ہے، پولیس کے مطابق مبینہ دہشت گرد کی ہلکی داڑھی ہے، درمیانہ قد،بھوری آنکھیں اور پتلا جسم ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ شہر میں دہشتگردی کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

انہوں نے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشتبہ افراد کے بارے میں ایمرجنسی نمبر 9242 پر فوری اطلاع دی جائے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں