تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

یوم شہدائے پولیس آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں آج یومِ شہدائے پولیس منایا جارہا ہے، جس کا مقصد وطن عزیز میں امن و استحکام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی تمام پولیس لائنز اور یادگار شہداء پر شہدائے پولیس کے اعزاز میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

یوم شہدائے پولیس ہر سال چار اگست کو ملکی سطح پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد شہدائے پولیس کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان بہادر سپوتوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

پشاور یوم شہدا

پشاور میں یوم شہدا کی مرکزی تقریب شہید کمانڈنٹ صفوت غیور کے اعزاز میں منعقد کی گئی، جہاں پولس اور ایف سی کےدستے نے قبر پر سلامی دی اورفاتحہ خوانی کی،چیف کیپٹل پولیس افسراعجاز خان نے قبر پر پھول چڑھائے۔

آئی جی خیبرپختونخوا کا پیغام

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا نے اپنے بیان میں کہا کہ امن دشمنوں کےخلاف جنگ مسلسل جاری ہے، پولیس کو نشانہ بنانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جاچکا ہے، جیت سیکورٹی اداروں اور عوام کی ہوگی۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار

یوم شہدائے پولیس کےموقع پر اپنے پیغام میں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے بتایا کہ امن وامان کےقیام کیلئے پنجاب پولیس کے پندرہ سےزائد اہلکاروں نےقربانی دی، جوانوں نے اپنا آج قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنے لخت جگر وطن عزیز پر قربان کرنےوالی ماؤں کوسلام پیش کرتا ہوں،شہدا کےخاندانوں کی بہترین ویلفیئرمیری اولین ترجیح ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاویدعالم اوڈھو نے اےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگو کی اور کہا کہ پولیس شہدا نےکراچی کو امن کا گہوارہ بنانےمیں مدد کی،کراچی پولیس کے نوسو دو افسران وجوان شہادت نوش کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -