کراچی : اسپیشل برانچ کے اہلکار کا گٹکا بنانے کا کارخانہ پکڑا گیا، پولیس نے اہلکارامجد سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد بی ایریا میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران اسپیشل برانچ کے اہلکار کا گٹکا بنانے کا کارخانہ پکڑلیا۔
پولیس نے اہلکارامجد سمیت 2 ملزمان گرفتار کیا جبکہ 4 ملزمان فرار ہوگئے، فرار ہونے والے 3 ملزمان اہلکار امجد کے بھائی ہیں۔
- Advertisement -
ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کےدوران گٹکابنانےکاسامان بھی برآمد ہوا، اسپیشل برانچ کااہلکاربھائیوں کےساتھ ملکرکارخانہ چلارہاتھااور گراؤنڈفلور پر گٹکا بنانے کے بعد فروخت کیا جاتا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اہلکارگٹکاسپلائی کیلئےپیٹرول کارڈبھی پولیس کااستعمال کرتاتھا تاہم گرفتار اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔