پیر, جون 17, 2024
اشتہار

پولیس افسر نے نوجوان سے تھوکا گٹکا چٹوا دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بہار: کبھی کبھی انسان انسانیت سے گر کر ایسی نیچ حرکت کرتا ہے کہ دیکھنے والے افسوس کے ساتھ ساتھ کراہت بھی محسوس کرنے لگتے ہیں، اسی طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں پولیس والے نے لڑکے کو روڈ پر تھوکا گیا گٹکا چاٹنے پر مجبور کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پولیس والا ایک شخص کو بری طرح مار رہا اور اسے اسی کا تھوکا گیا گٹکا چاٹنے پر مجبور کررہا ہے۔

- Advertisement -

مذکورہ واقعہ جمعے کو سمستی پور کے علاقے پٹیل میدان گولمبر میں پیش آیا، رپورٹس کے مطابق چلتی بس میں گٹکا کھاتے ایک نوجوان شخص نے پیک باہر پھینکی تو راستے میں کھڑے ایک پولیس اہلکار کی یونیفار پر اس کے چھینٹے پڑ گئے۔

اس بات سے مشتعل ہو کر پولیس اہلکار نے گولمبر اسٹیڈیم کے قریب چلتی بس سے لڑکے کو کھینچ کر اتارا اور تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، اس کے بعد لڑکے کو روڈ پر پھینکی گئی اس کے گٹکے کی پیک چاٹنے پر مجبور کیا گیا۔

تشدد کا شکار لڑکے کی شناخت مظفرپور کے رہائشی بھرت کمار کے نام سے ہوئی ہے، سمستی پور کے ایس پی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے علم میں یہ بات آئی۔ ایس پی نے مذکورہ پولیس اہلکار کو معطل کرتے ہوئے اس کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں