جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

پولیس اہلکار شہادت معاملہ، ملزم لڑکی کو کار میں اغوا کرکے لے جا رہا تھا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں گزشتہ شب پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کرنے والا ملزم کار میں لڑکی کو اغوا کرکے لے جا رہا تھا۔ شاہین فورس کے اہلکاروں نے کار کو روکا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا۔ واقعے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم لڑکی کو کار میں اغوا کر کے لے جا رہا تھا۔ شاہین فورس کے دو اہلکاروں نے کار کو روک کر پوچھ گچھ کی۔ اس دوران کار میں سوار لڑکی اتر کر بھاگی۔ پولیس اہلکاروں نے ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی کے مطابق ایک اہلکار کار میں ملزم کو تھانے لے کر آ رہا تھا جب کہ دوسرا پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر کار کے پیچھے تھا۔ ڈیفنس فیز 5 خیابان توحید کے قریب کار میں ملزم اور اہلکار میں تلخ کلامی ہوئی اور ملزم نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار عبدالرحمٰن شہید ہوگیا جب کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

اسی حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ اس کی گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے جب کہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزم کے گھر میں موجود گاڑی سے 3 سے 4 مزید ہتھیار ملے ہیں۔

اسد رضا نے بتایا کہ کار میں اہلکار عبدالرحمٰن ملزم سے ہتھیار حوالے کرنے کا کہتا رہا۔ اسی دوران ملزم نے فائر کردیا۔  عبدالرحمٰن نے بھی زخمی ہونے کے بعد ملزم پر فائر کیا جو گاڑی پر لگا۔ اس دوران

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم حال ہی میں سوئیڈن سے تعلیم حاصل کرکے لوٹا ہے اور اس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب شہید پولیس اہلکار کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ مقتول اہلکار پر قریب سے فائر کیا گیا۔ گولی ایک ہی لگی جو سر میں لگی اور جان لیوا ثابت ہوئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا۔

پولیس حکام کا بھی کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 3 خول ملے ہیں جب کہ وہاں سے مزید شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

اسی حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ اس کی گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے جب کہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزم کے گھر میں موجود گاڑی سے 3 سے 4 مزید ہتھیار ملے ہیں۔

اسد رضا نے بتایا کہ کار میں اہلکار عبدالرحمٰن ملزم سے ہتھیار حوالے کرنے کا کہتا رہا۔ اسی دوران ملزم نے فائر کردیا۔ عبدالرحمٰن نے بھی زخمی ہونے کے بعد ملزم پر فائر کیا جو گاڑی پر لگا۔ اس دوران

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم حال ہی میں سوئیڈن سے تعلیم حاصل کرکے لوٹا ہے اور اس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں