تازہ ترین

پولیس اہلکار نے بس ڈرائیور کو سرعام تھپڑ جڑ دیے

کراچی کے علاقے کیماڑی میں پولیس اہلکار نے بس ڈرائیور کو تھپڑ جڑ دیے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کیماڑی میں معمولی غلطی پر پولیس اہلکار نے سرعام بس  ڈرائیور پر تھپڑوں کی برسات کردی۔

ڈی سی آفس کے باہر سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے دوران ٹریفک جام تھا ایسے میں ڈرائیور نے نکلنے کی کوشش کی تو بس کا ایک حصہ اہلکار کو جا لگا جس کے بعد اس نے بس رکوا کر ڈرائیور کو تھپڑ مارے اور مغلظات بھی بکتا رہا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار بس ڈرائیور کو گھسیٹ رہا ہے جبکہ قرب و جوار میں لوگ بھی موجود ہیں۔

فوٹیج میں واضح طور پر سنا جاسکتا ہے کہ ’ڈرائیور اس سے کہہ رہا ہے کہ غلطی ہوگئی معاف کردیں لیکن اس نے ایک نہ سنی اور مسلسل اس پر تھپڑ مارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

بعدازاں اے آر وائی نیوز کی خبر پر پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے نوٹس لیتے لے لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اہلکار کے فوری ردعمل کی جانچ کے لیے انکوائری افسر مقرر کردیا ہے، اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہونے پر اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

 

Comments

- Advertisement -