جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

کراچی: اختیارات کے ناجائز استعمال پر پولیس افسر معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اختیارات کے غیرضروری استعمال پرایس ایچ او حیدری مارکیٹ کو معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے میڈیا کو بتایا گیا کہ اتوار کو کےڈی اے چورنگی کے قریب پانی کنکشن کےدوران علاقہ مکینوں نے احتجاج کیاتھا، پولیس امن و امان کی صورتحال معمول پررکھنے کیلئےموجود تھی کہ اسی دوران پولیس اورعلاقہ مکینوں کےدرمیان تلخ کلامی اورہاتھاپائی ہوئی۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ہاتھا پائی کےدوران ایس ایچ اوحیدری مارکیٹ فیصل رفیق کے ہاتھ میں چوٹ لگی تھی، واقعے کےبعد تاجراوراسکےبیٹےکو مبینہ طورپر ڈی ایس پی اسلم راجپر نےتشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: خاتون پولیس افسر نے سسر کے منہ پر تھپڑ برسادیے

انہوں نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے فوری طور پر اختیارات کے غیرضروری استعمال پرایس ایچ اوحیدری مارکیٹ فیصل رفیق کو معطل کردیا گیا ہے، ان کی معطلی علاقہ مکینوں اور صدرپبلک ایڈ کمیٹی کی درخواست کے بعد کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اختیارات کےغیرضروری استعمال پر ایس ڈی پی او نارتھ ناظم آباد اسلم راجپرکو بھی ایکسپلینیشن جاری کی گئی ہے، ، جو بھی اہلکار ملوث پایا گیا اس کیخلاف قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کی جائیگی۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں