تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

توشہ خانہ کیس : عمران خان کی حاضری فائل گم کرنیوالے ایس پی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد : توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری فائل گم کرنیوالے ایس پی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں عدالت میں حاضری فائل گم کرنیوالے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) محمد سمیع ملک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

محمدسمیع ملک کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپردکردی گئیں اور اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سمیع ملک پرتوشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری کی فائل گم کرنے کا الزام تھا۔

خیال رہے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت کے باہر حاضری کے بعد عدالتی حاضری کی فائل غائب ہوگئی تھی۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے تھے اور پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے احکامات جاری کرتے ہوئے سیشن کورٹ اور اسلام آباد پولیس کو عمران خان کو مناسب سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -