تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

غیرقانونی پارکنگ وصول کرنے پر پولیس کی نوجوانوں کو منفرد سزا

جکارتہ : انڈونیشن پولیس نے ساحل سمندر  پر گاڑی سواروں سے غیر قانونی پارکنگ وصول کرنےو الے دو لڑکوں کی بھنوئیں کاٹ دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے پر انوکھی سزا دینے کا واقعہ انڈونیشیا کے صوبے جنوبی سولواسی میں پیش آیا جہاں دو نوجوان ساحل پر آنے والے موٹر سائیکل اور کار سواروں سے پارکنگ فیس زبردستی پارکنگ فیس وصول کرتے تھے۔

پولیس کو واقعے کی اطلاع ہوئی تو انہوں نے جائے وقوعہ پر دورہ کیا اور دونوں نوجوانوں کو رنگے ہاتھوں غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرتے ہوئے پکڑا۔

پولیس نے دونوں لڑکوں کی جانب سے جرم کا اعتراف کرنے پر موقع پر ہی سزا دینے کا فیصلہ اور  شیو کرنے والے بلیٹ سے دونوں کی بھنوئیں کاٹ دی۔

پولیس نے نوجوانوں کو پکڑنے اور بھنوئیں کاٹنے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر بھی شیئرکی تاکہ لوگوں کو غیرقانونی امور انجام دینے سے باز رکھا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -