اشتہار

بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے پولیس اہلکاروں کا بھی چالان ہوگا!

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سی ٹی او نے بڑا حکم جاری کردیا، اب بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے پولیس اہلکاروں کا بھی چالان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بنا لائسنس گاڑی چلانے والے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ سی ٹی او کی جانب سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے اہلکاروں کے چالان کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک وارڈنز پولیس اہلکاروں کا لائسنس چیک کریں۔ سی ٹی او نے ایس پیز، ڈی ایس پیز اور وارڈنز کو کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل لاہور میں ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار روز میں 1632 کم عمر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی تھی اور کئی کم عمر ڈرائیوروں کی گرفتاریوں سے تھانے بھر گئے تھے۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کے مطابق پچھلے ماہ 11 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے تھے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال کم عمر ڈرائیوروں کےخلاف بائیس ہزار چالان کاٹے گئے ہیں۔

یاد رہے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کچھ دن پہلے ٹریفک حادثہ ایک ہی خاندان کے چھے افراد کی جان لے گیا تھا، اس حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کا ڈرائیور صرف چودہ برس کا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں