اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

پولیس اہلکاروں نے سوئے ہوئے شخص کا موبائل فون چوری کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ پولیس کا سلوگن ہے "پولیس کا کام ہے خدمت عوام کی”  لیکن اس کے برعکس پنجاب میں پولیس اہلکاروں نے چوروں کا روپ دھار لیا ہے۔

بچپن میں اکثر لوگوں نے چور پولیس کا کھیل کھیلا ہوگا جس میں کبھی کوئی پولیس بنتا ہے تو اگلی بار وہی چور بن جاتا ہے لیکن پنجاب میں حقیقت میں پولیس چور بن گئی اور سوتے ہوئے شخص کا موبائل فون چرا لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر حافظ آباد میں پولیس اہلکاروں نے دوران گشت سوئے ہوئے شخص کا موبائل فون چوری کرلیا، پولیس اہلکاروں کی صفائی سے کی گئی چوری کی یہ واردات سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے منظر عام پر آگئی ہے۔

مبینہ چور پولیس اہلکاروں سے متاثرہ شخص نے دو اہلکاروں ابوبکر اور عمر پر موبائل چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی درخواست دے دی ہے جب کہ اس کا کہنا ہے کہ جب اس نے چور اہلکاروں سے اپنا موبائل فون واپس مانگا تو پولیس اہلکاروں نے اسے موبائل واپس کرنے کے بجائے تشدد کا نشانہ بنایا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں