تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

اسلام آباد: پولیس کی ریڈزون میں آپریشن کی تیاری

وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون سے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کیلیے پولیس نے آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں پولیس نے آپریشن کی تیاری مکمل کرلی ہے اور وہاں سے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو شیلنگ کا سامان پہنچا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈی چوک کوچاروں اطراف سے حصار میں لیا جارہا ہے جب کہ 5 اسٹینڈ بائی ریزرو پولیس نے اینٹی رائٹ سامان نہ ہونے پر وہاں جانے سے انکار کردیا ہے اور اہلکار اس وقت بھی تھانہ آبپارہ کے باہر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ اسلام آباد انتظامیہ نے ریڈ زون سے باہر نکلنے کے بھی سارے راستے بند کردیے ہیں جس کے باعث اراکین قومی اسمبلی اور میڈیا بھی ریڈ زون میں محصور ہوگیا ہے۔

ریڈ زون سے باہر نکلنے کے راستے بھی بند، اراکین اسمبلی محصور

انتظامیہ کی جانب سے ریڈ زون میں داخلے اور نکلنے کے واحد راستے مارگلہ روڈ کو بھی کنٹینرز لگا کر سیل کیا گیا ہے اور اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے انوکھا جواب دیا ہے کہ مہمان آتا اپنی مرضی سے اور جاتا میزبان کی مرضی سے ہے۔

Comments

- Advertisement -