اشتہار

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے گھر پولیس چھاپے پر مونس الہٰی کا طنزیہ ٹویٹ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس چھاپے پر ان کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر نے طنزیہ ٹویٹ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب لاہور میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائشگاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ پولیس گھر کی تین بار تلاشی کے باوجود پرویز الہٰی کو تو گرفتار نہ کرسکی تاہم 25 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کی اس کارروائی پر چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طنزیہ ٹویٹ کیا ہے۔

- Advertisement -

چوہدری مونس الہٰی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ شاباش پنجاب پولیس، پرویز الٰہی نے بیورو کریٹس کی مرضی کیخلاف آپ کو مراعات دلوائیں۔ اس کے ساتھ انہوں کے گھر پر پولیس چھاپے کے ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں اہلکاروں کو رہائشگاہ کے مرکزی دروازے کو توڑنے کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے۔

 

انہوں نے اس سے قبل اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان درست کہتے ہیں کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ختم ہوگئی ہے۔ چھاپے کے وقت اہلیہ اور بچے گھر پر تھے ان سے کہا کہ پولیس سے تعاون کریں۔

 

علاوہ ازیں مذکورہ کارروائی پر چوہدری پرویز الہٰی کی بھانجی اور سابق رکن پنجاب اسمبلی ایمان طاہر نے بھی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہمارے خاندان کے لیے یہ بہت افسوسناک ہے۔ بدقسمتی ہے کہ چوہدری شجاعت کو ایسا دن دیکھنا پڑے گا جب گھر کا تقدس پامال کیا گیا، خواتین کو ہراساں اور ملازمین پر وحشیانہ حملے کیے۔ آخر حکومت کس حد تک گرے گی؟ شرمناک۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں