اشتہار

زلفی بخاری کی گرفتاری کیلیے پولیس کا پی ٹی آئی دفتر پر چھاپہ

اشتہار

حیرت انگیز

جھنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے لیے پولیس نے پارٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔

زلفی بخاری پنجاب کی 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن کی نگرانی کے لیے جھنگ میں تھے۔ تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے دفتر پر پولیس چھاپے کی بھرپور مذمت کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہراساں کر رہی ہے، پارٹی کی حمایت کرنے والوں کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پی پی 167 میں دو بھائی ہیں اور دونوں ایس ایچ او ہیں، ایس ایچ اوز جتنی پولیس گردی کر سکتے ہیں اس سے زیادہ کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں