اشتہار

پولیس کا پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کے گھر پر چھاپہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا ہے تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نفری میاں محمود الرشید کے گھر کے باہر موجود ہے۔ گھر پر نہ ہونے کے باعث انہیں حراست میں نہ لیے جا سکا۔

اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے گھر چھاپہ مارا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

- Advertisement -

پولیس چھاپے پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جعلی ایف آئی آرز میں ضمانتوں کے باوجود گھر پر چھاپہ مارا گیا، اسلام آباد پولیس کے میرے گھر پر چھاپے کی وجہ کیا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ چھاپہ بھی ایسے وقت میں مارا گیا جب گھر پر صرف خواتین موجود تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں