ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پولیس نے چھینے گئے 180 موبائل شہریوں کو واپس کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں برآمد شدہ موبائل مالکان کے حوالے کرنے کی تقریب ہوئی، 180 موبائل شہریوں کو دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کا کہنا تھا کہ شہری جب تک واقعہ رپورٹ نہیں کروائیں گے پولیس ان کی مدد نہیں کرسکے گی، 180 موبائل ریکور کروا کر شہریوں کو واپس کیے گئے۔

سی پی ایل سی حکام نے بتایا کہ واقعات رپورٹ کرنے والے شہریوں کو موبائل واپس دیے گئے، واقعہ ہو تو اسے رپورٹ کروائیں، پولیس حفاظت کیلئے کام کررہی ہے۔

- Advertisement -

ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ایسے گینگز بھی پکڑے جو موبائل کے ای ایم آئی نمبرز تبدیل کرتے تھے، کراچی اور جامشورو سے بھی گینگز پکڑے گئے ہیں۔

غلام اظفر مہیسر نے کہا کہ آپ کی رپورٹ کی وجہ سے موبائل فون ریکور ہوئے ہیں۔ واقعہ کی رپورٹ نہ ہو تو وہ چیز غلط استعمال ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں