تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پولیس نے ارسلان تاج کی گرفتاری ظاہر کردی

کراچی: سندھ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے احتجاج پر ایم پی اے ارسلان تاج کی گرفتاری ظاہرکردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی ایم پی اے ارسلان تاج کی گرفتاری ظاہر کردی ہے، انہیں ڈی سی کیماڑی آفس پرحملےکےکیس میں گرفتارکیاگیاہے۔

مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کیں گئیں ہیں،پولیس کے مطابق سائٹ میں ڈی سی کیماڑی کے دفتر پرکچھ عرصہ قبل حملے کیا گیا تھا۔

ادھر پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارسلان تاج کی جس مقدمے میں گرفتاری ظاہر کی گئی اس میں وہ نامزد ہی نہیں ہیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کراچی پولیس چیف کے دفتر پہنچے تھے جہاں انہوں نے آفس کے باہر ڈی ایس پی فہمیدہ عباسی سے ملاقات کی تھی۔

ارکان اسمبلی نے ایڈیشنل آئی جی سے ملنے کی کوشش کی تو پولیس حکام نے آگاہ کیا کہ وہ دفتر میں نہیں ہیں، جس پر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آپ ہمارا پیغام ان تک پہنچادیں، ہم یہاں بیٹھ کر ہی ایڈیشنل آئی جی کاانتظار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ارسلان تاج کی گرفتاری کیخلاف عدالت پہنچ گئی

بعد ازاں پی ٹی آئی ارکان نے کے پی او آفس کےسامنےدھرنا دیا اسی دوران ڈی ایس پی فہمیدہ عباسی پی ٹی آئی وفد کا پیغام لیکرکےپی او روانہ ہوئے اور ارسلام تاج کی گرفتاری ظاہر کردی گئی۔

آج ہی پاکستان تحریک انصاف نے رکن سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری ارسلان تاج کی گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا اور پارٹی کے وکلا نے درخواست ڈیوٹی مجسٹریٹ شرقی کو جمع کرائی تھی۔

Comments

- Advertisement -